لاہور قلندرز کے ننھے پرستار کو ڈین جونز کا مشورہ اور آفر

Last Updated On 25 February,2020 03:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز ٹیم کی اسلام آباد ٹیم کے خلاف آخری اوور میں شکست کے بعد سوشل میڈیاپر ایک ننھے پرستار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بچہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی شکست پر غمزدہ ہے اور ٹیم کی کارکردگی پر نالاں ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل آنا بھی شروع ہوئے۔ کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اس ننھے پرستار کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔ڈین جونز نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بچے آؤ اور کراچی کنگز کو سپورٹ کرو ، ہم تمہیں ٹکٹ بھی دلوا دیں گے۔

دوسری جانب ہر دلعزیز ڈیرن سیمی بھی اس ننھے پرستار کی کرکٹ سے محبت اور ولولہ دیکھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹویٹر پر دلچسپ بیان دے دیا