پنجاب میں پی ایس ایل میچز کے اعزازی پاس لینے پر پابندی، ٹکٹ خریدنے کی ہدایت

Last Updated On 25 February,2020 11:58 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے تمام محکموں پر پاکستان سپرلیگ فائیو کے میچز دیکھنے کیلئے اعزازی پاسز لینے پر پابندی عائد کر دی اور ٹکٹیں‌ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے.

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی محکمہ یاکوئی ملازم انفرادی حیثیت سے مفت یا اعزازی پاس نہیں لے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے مزید احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ آئندہ میچوں کے لئے پہلے سے جاری اعزازی پاسز واپس کر دئیے جائیں اور میچ دیکھنے والے انفرادی یا اجتماعی طور پر ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں۔