کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
کراچی کنگز کے اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کریز سنبھالی تو بیٹ رن اگلنے لگے۔ بابر نے 5 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بنائے تاہم وہ زیادہ دیر قدم نہ جما سکے اور ملز کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔
ان کے بعد اے ڈی ہیلز آئے جنہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور چھٹے اوور کے اختتام تک سکور 40 تک پہنچا دیا۔ اس دوران شرجیل خان صرف 6 سکور بنا سکے اور محمد نواز کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، ان کا کیچ بھی محمد نواز ہی نے پکڑا۔ ساتوں اوور کے اختتام تک کراچی کنگز 53 رنز بنا چکے تھے۔
SIX! Anwar Ali slams Chris Jordan for the maximum and Quetta Gladiators have defeated Karachi Kings by 5 wickets #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/kpsi2wT4fk
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2020
شرجیل کے بعد ڈپلورٹ نے کریز سنبھالی اور شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے بال کو 2 مرتبہ باونڈری تک پہنچایا اور صرف 4 بالز پر 10 رنز بنا لئے تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 22 رنز کے ٹوٹل پر چلتے بنے۔
والٹن نے صرف ایک رن بنایا،عماد وسیم بھی کوئی خاص پرفارمنس نہ دکھا سکے اور صرف 8 رنز بنائے۔
OUT! Chris Jordan outsmarts Mohammad Nawaz and Quetta Gladiators lose another wicket #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/3v3wQCK3OE
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2020
جارڈن نے 14 اور عمید آصف نے 9 رنز بنا سکے۔ بلے باز افتخار احمد نے کچھ بہتر کارکردگی دکھائی اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے لیکن وہ بھی محمد حسنین کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے تاہم محمد عامر ناٹ آوٹ رہے۔
RUN OUT! Sarfaraz Ahmed hits it straight to Mohammad Amir and Azam Khan is run out. Quetta Gladiators need 16 runs from 16 balls now#HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/wN3DpVI4JD
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2020
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 157 رنز کا ہدف صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کامیاب بلے باز اعظم خان رہے جنہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی دھواں دار بلے بازی سے شائقین کرکٹ کو خوب انجوائے کروایا۔ انہوں نے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رنز جارحانہ اننگز کھیلی۔
SIX! Sarfaraz Ahmed dispatches one towards the mid-wicket fence for the maximum. Quetta Gladiators are inching their way towards the target#HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/ERx47o46S2
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2020
دیگر بلے بازوں میں کپتان سرفراز خان 37 رنز بنا کر نمایاں اور ناٹ آؤٹ رہے۔ جیسن روئے 17، واٹن 27، احمد شہزاد 11 رنز بنا سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات انور علی کی جارحانہ بیٹنگ تھی۔ انہوں نے صرف چار گیندیں کھیلی لیکن 19ویں اوور کی آخری بال پر چھکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کے نام کردیا۔
SIX! Azam Khan clears his front leg and connects well again. Mohammad Amir is a mere spectator on this occasion #HBLPSLV #TayyarHain #CricketForAll pic.twitter.com/Q8hl9gn5sZ
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2020