لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے دوران اناؤنسر کی ذمہ داری نبھانے والے احمد گوڈیل کو ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فارغ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب کے اناؤنسر کو ناقص کارکردگی پر فارغ کیا گیا، ناقص کارکردگی کے باجود احمد گوڈیل کو معاہدہ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ایک نوجوان نے انوکھے انداز سے شائقین کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے تو کئی لوگ اس کی پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری طرف احمد گوڈیل نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جب پی سی بی کی ضرورت تھی اس نے میراساتھ چھوڑ دیا۔ پی سی بی نے فون پر اطلاع دی کہ گھر پر ہی رہیں سٹیڈیم آنے کی ضرورت نہیں۔
احمد گوڈیل کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنھوں نے میرا مذاق اڑایا، آپ لوگوں کی وجہ سے میری نوکری چلی گئی، پی ایس ایل فائیو کے لیے بہت محنت کی تھی، افتتاحی تقریب اور اس میں ہونے والی پرفارمنسز میں نے پلان نہیں کی تھی۔
Congratulations  everybody!
— Ahmed Godil (@VJGodil) February 22, 2020
Jeet gaye ap log.
We have truly failed as a nation!
Thank you PCB for this humiliation and not being man enough to own all the faults and mishaps...
....and then telling me not to even clear my stance on the controversy created because of you! Wow, how cool of you!