پی ایس ایل 2020ء: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پچھاڑ دیا، کامران اکمل کی سنچری

Last Updated On 22 February,2020 05:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پچھاڑ دیا۔ کامران اکمل نے ایونٹ کی پہلی جبکہ مجموعی طور پر تیسری سنچری بنائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کو ترجیح دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور شین واٹسن نے کیا۔ شین واٹسن جیسن روئے کیساتھ بڑی شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر وہاب کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے، فاسٹ باؤلر عامر خان نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 12 رنز ہی بنا سکے۔

تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور جیسن روئے نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز احمد نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے، وہ ڈیرن سیمی کی گیند پر بنٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اعظم خان 5، محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جسین روئے 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب رہاض نے 2، راحت علی، عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بنٹن نے کیا۔

 ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام بنٹن نے کیا۔

 پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز جارحانہ تھا، کامران اکمل نے پہلے ہی دو اوورز میں حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی۔ پہلے دو اوورز میں 36 رنز بنا لیے تھے۔

تاہم 3.2 اوورز میں 44 کے مجموعی سکور پر ٹام بنٹن 3 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔

 

تاہم 3.2 اوورز میں 44 کے مجموعی سکور پر ٹام بنٹن 3 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ نوجوان بیٹسمین حیدر علی 28 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بن گئے۔ سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے 12 گیندوں پر 7 رنز کی باری کھیلی اور سپنر فواد کو وکٹ دے بیٹھے۔

تاہم کامران اکمل نے اس دوران جارحانہ انداز اپنائی رکھا اور صرف 20 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ پی ایس ایل ایونٹ میں اپنی تیسری اور مجموعی طور پر چھٹی سنچری بنائی ہے۔ کامران اکمل نے 54 گیندوں پر 13 چوکے اور 4 چھکے لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 3 مارچ 2017ء کو کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

16 مارچ 2018ء کو کامران اکمل نے 61 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی، یہ ان کی دوسری تھری فیگر اننگز کھیلی تھی، یہ سنچری انہوں نے لاہور قلندرز کیخلاف بنائی تھی۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 140 کے مجموعی سکور پر گری جب وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل 55 گیندوں پر 101 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر جیسن روئے کو کیچ دے بیٹھے۔ لیام ڈاؤسن نے5  لیونگ سٹون نے 8 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے ہدف 19 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فواد احمد نے دو جبکہ سہیل خان اور ٹائمل ملز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیری سیمی سرانجام دے رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد کے پاس ہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، شین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔