سٹیٹ بینک کی شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

Last Updated On 26 July,2020 05:37 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام اور منسلک ویڈیو میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر اپنے ذاتی، بینک، اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کے بارے میں معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ شہری اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 یا ای میل cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر اس طرح کی کالز کی تفصیلات فوری طور پر رپورٹ کرائیں۔