’گزشتہ مالی سال کی نسبت جون میں 88 فیصد زائد غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی‘

Last Updated On 17 July,2020 11:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ماہ جون کے دوران 17 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2019ء میں دس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح گزشتہ مالی کے حساب سے سرمایہ کاری میں 88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ مالی سال 2020ء کے دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔ گزشتہ مالی سال چین نے مجموعی طور پر 84 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

مرکزی بینک کے مطابق ناروے نے گزشتہ مالی سال 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، گزشتہ مالی سال چین اور ناروے کی جانب سے مالی سال دوہزار یا کی نسبت زیادہ سرمایہ کاری ہوئی۔