سٹیٹ بینک نے رواں ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان مؤخر کر دیا

Last Updated On 24 July,2020 08:43 pm

کراچی: دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے رواں ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان ستمبر تک موخر کردیا۔۔ مزکزی بینک کا کہنا ہے مانیٹی پالیسی کمیٹی ملکی معاشی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حالیہ مہنیوں میں مانیٹری پالیسی کے اجلاسوں کے بعد رواں ماہ یعنی جولائی میں اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں، مانیٹری پالیسی کمیٹی ملکی معاشی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔ ستمبر میں مانیَٹری پالیسی بورڈ کا اجلاس طلب کیا جاِئیگا۔