سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز اور صنعتوں کیلئے شرح سود میں کمی کر دی

Last Updated On 08 July,2020 05:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسپورٹرز اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کر دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صنعتوں کے پھیلاؤ اور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 7 کے بجائے 5 فیصد پر ملے گا۔

اعلامیہ کے مطابق ایکسپورٹرز کو قرض 6 کی بجائے اب 5 فیصد پر ملے گا ، بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ریفائنانس ریٹ گھٹائے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2020 سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6٫25 فیصد کمی کی ہے۔