چینی بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو مزید ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول

Last Updated On 30 June,2020 07:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی بینک کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو مزید ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے، رقم ترقیاتی فنڈ، کورونا سے نمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے ملی۔

چین کی جانب سے معاشی میدان کے بعد کورونا سے نمٹنے کیلئے بھی پاکستان سے تعاون جاری ہے، چینی بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ رقم کورونا وبا سے بچاو کیلئے ملک میں جاری مختلف سرگرمیوں میں خرچ کئے جائیں گے تاکہ کورونا میں مبتلا مریضوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔ دوسری جانب پاکستان کو درپیش غیر ملکی ادائیگیوں کے معاملے سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ 23 جون سے اب تک پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔