نیا مالی سال، پہلے دو روز کے دوران بانڈز میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

Last Updated On 06 July,2020 04:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نئے مالی سال کے پہلے دو روز میں طویل اور قلیل مدتی بانڈز میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 21-2020ء کے پہلے دو روز میں ٹی بلز یا قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ایک کروڑ ڈالر جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز یا طویل مددتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال قلیل مددتی بانڈز میں کُل غیرملکی سرمایہ کاری 62 کروڑ ڈالر رہی، سرمایہ کاروں نے 3 ارب 69 کروڑ ڈالر کے قلیل مددتی بانڈز خریدے جبکہ 3 ارب 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال طویل مددتی بانڈز میں کل 7 کروڑ50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری رہی، ایک سال میں 12 کروڑ ڈالر کے تویل مددتی بانڈز خریدے گئے جبکہ 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے طویل مددتی بانڈز فروخت ہوئے۔