شرح سود 7 فیصد پر آنے کے باوجود تاجروں کا مزید کمی کا مطالبہ

Last Updated On 28 June,2020 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شرح سود سات فیصد تک آنے کے باوجود تاجروں نے مزید کمی کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں انٹرسٹ ریٹ اب بھی خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

 کورونا کے بعد معیشت کی بحالی، اسٹیٹ بینک نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے شرح سود میں مزید 1 فیصد کمی کی جس پر تاجروں نے مزید کمی کا مطالبہ کر دیا۔ صنعت کار، تاجر، کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی ایک احسن فیصلہ ہے مگر یہ شرح ابھی بھی خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

کاروباری برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی سے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین معاشیات کے مطابق 7 فی صد شرح سود گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح ہے، اس کے کم ہونے سے کمرشل بینکوں قرضوں کی مختلف اسکیموں کے لیے شرح منافع کم کریں گے۔