ملتان: گندم کے 47 خریداری مراکز پر باردانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع

Last Updated On 14 April,2020 11:22 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان ڈویژن میں محکمہ فوڈ نے گندم کے 47 خریداری مراکز پر 76 لاکھ بوریاں فراہم کر دی ہیں جہاں کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے بعد بار دانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں گندم خریداری کا ہدف سات لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا ہے جس کے حصول کیلئے محکمہ فوڈ نے مختلف مقامات پر سنتالیس خریداری مراکز قائم کر دئیے ہیں جن پر کاشتکاروں کو رجسٹریشن کیساتھ بار دانے کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

کاشتکاروں کی اکثریت چودہ سو روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری کے حوالے سے مناسب اقدامات کرنے پر کافی حد تک مطمئن ہے۔

محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے آئین اور پہلے پائیں کی بنیاد پر باردانہ فراہم کرنے کیساتھ گندم کی خریداری شروع کر دی ہے جس سے جلد ہی گندم کی خریداری کا ہدف بھی پورا کر لیا جائیگا۔

گندم میں نمی کا تناسب دس فیصد تک مقرر کیا گیا ہے تاہم خریداری سنٹروں پر صبح نو بجے سے شام بجے بجے تک کرونا سے بچاو کے حوالے سے بھی مناسب اقدامت کیے گئے ہیں۔