ملتان: غیرت کے نام پر نوجوان پر تشدد، ٹانگیں کاٹنے کی کوشش

Last Updated On 11 April,2020 05:34 pm

ملتان : (دنیا نیوز) ملتان میں غیرت کے نام پر نوجوان پر تشدد کیا گیا،ملزموں نے ٹانگیں کاٹنے کی کوشش بھی کی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو افراد کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگشت کے علاقے میں غیرت کے نام پر ملزمان نے بازار میں نوجوان پر چھریوں کے وار کر دیئے اور ٹانگیں کاٹنے کی کوشش کی جس کی موبائل اور سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان احمد جان بچانے کی دہائیاں دیتا ہے اور بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، واقع کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ گلگشت کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تشدد کا نشانہ بنانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی رشتے دار سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم پنچایئت میں صلح ہو گئی اس کے باوجود ملزمان نے تشدد کیا اور ٹانگیں کاٹنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔