سیول: (دنیا نیوز) ملک سے غداری کے الزام میں جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ میں جمع کرا دی گئی۔
صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک اپوزیشن نے جمع کرائی، جس کیلئے اپوزیشن کو پارلیمان میں دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہو گی، واضح رہے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اپوزیشن پارٹی نے وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کردی۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مارشل لا کے صدارتی فیصلے سے آگاہ ہونے کے دعوے کی تردید کر دی، کہا جلد جنوبی کوریا کے ہم منصب سے رابطہ ہو گا، جنوبی کوریا کے تمام مسائل پارلیمنٹ میں قانون کے تحت حل ہوتے ہیں۔