سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم یونگ ہیون عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کم یونگ ہیون نے کہا کہ ذاتی طور پر صدر کو ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا مشورہ دیا تھا، عوام میں الجھاؤ پیدا کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن پارٹی نے وزیردفاع کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کردی ہے، کم یونگ پر اختیارات سے تجاوز الزام لگایا گیا ہے۔