واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث ریاست کیلی فورنیا میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ریاست کیلی فورنیا میں گزشتہ ہفتے دس لاکھ کورونا کے مریضوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ٹیکساس کے بعد کیلی فورنیا دوسری امریکی ریاست ہے جو وبا سے بری طرح متاثر ہے۔
وائرس سے بچاؤ کیلئے کیلی فورنیا میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو رہے گا، حکام کے مطابق کرفیوکا سلسلہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 790 ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 47 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 22 ہزار 927 کی حالت تشویشناک ہے۔