ترکی کا شام میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری، 200 سے زائد خاندان ہجرت کر گئے

Last Updated On 16 October,2019 10:44 am

مشق: (دنیا نیوز) ترکی کا شام کے علاقے میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں سے سویلین آبادی کا انخلا بھی ہو رہا ہے۔ 200 سے زیادہ خاندان ہجرت کرکے عراق پہنچ گئے۔

عراق کے کردش علاقے، ڈومیز میں متاثرہ خاندانوں نے مہاجر کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ ترک حمایت یافتہ شامی باغیوں نے شہر تل ابیاد میں لوگوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد کھانا لینے کے لیے قطاروں میں لگ گئی۔

اقوام ٘متحدہ کے مطابق جنگ کی وجہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے جبکہ مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے اب تک دو لاکھ ستر ہزار افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، بے گھر ہونےو الے افراد میں ستر ہزار بچے ہیں۔