شام پر کشیدگی، امریکی نائب صدر اور وزیرخارجہ آج ترکی پہنچیں گے

Last Updated On 16 October,2019 10:29 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر مائیک پنس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو شام کی صورتحال پر کشیدگی سے متعلق مذاکرات کیلئے ٓاج ترکی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ ترک صدر سمیت حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔

امریکی نائب صدرمائیک پنس ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات میں شام کے علاقوں میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اپنا موقف پیش کریں گے، ان کے ساتھ وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی تُرک قیادت کو شام کے علاقے میں ترک فوج کے حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں پر تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا امریکا جنگ بندی کے لیے کوشش کرے گا۔