ترکی کا شام میں کردوں کیخلاف آپریشن جاری،عرب لیگ کا کارروائی روکنے پر زور

Last Updated On 13 October,2019 11:30 am

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی کا شام کے شمالی علاقوں میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، عرب لیگ نے اقوام متحدہ سے استنبول کے خلاف ایکشن لینے اور ترک آپریشن روکنے کے لیے زور دیا ہے، فرانس اور جرمنی نے ترکی کو اسلحے کی فروخت سے روک دیا۔

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کا چوتھا روز، ترک وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ ان کی فوج نے راس العین کو کردوں سے صاف کر دیا ہے۔

عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل پر زود دیا ہے کہ وہ ترکی پر شام سے فوری فوج نکالنے پر زور دیں۔ شام میں فوجی کارروائی کے ردعمل میں یورپی ممالک کی طرف سے ترکی پر سخت دباؤ ڈالنے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بعد فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی ہے۔

ادھر پینٹاگون نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔