کیلیفورنیا کے جنگل میں پھر آگ بھڑک اٹھی، آبادی کو خطرہ، گھرخالی کرنے کے احکامات

Last Updated On 07 September,2018 02:44 pm

سکرامنٹو: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست شمالی کیلیفورنیا کے علاقے لیک شاستا میں ایک بار پھر جنگل میں آگ لگ گئی، موٹروے کے کئے حصے بند کر کے قریبی آبادیوں کو خطرے کے پیش نظر گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

شاستا ٹرینٹی نیشنل فارسٹ میں لگی آگ نے 15 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ آگ 2 ماہ پہلے لگنے والی آگ کے قریبی علاقے میں لگی ہے۔ آگ سے 150 گھروں کو خطرہ ہے جس کے باعث مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، گرم اور خشک موسم کے باعث امریکا میں مختلف مقامات پر جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔