پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے نوجوان کی درگت بنا دی

Last Updated On 05 September,2018 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سیشن کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا، پسند کی شادی پر سسرالیوں نے ضمانت کیلئے آئے نوجوان کی درگت بنا دی، پولیس نے فریقین کو حراست میں لے لیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ پھر اکھاڑہ بن گئی، پسند کی شادی پر سرالیوں نے ضمانت کیلئے آئے نوجوان کی درگت بنا ڈالی۔ شوکت علی نے اقراء نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تو لڑکی کے والدین نے مقدمہ درج کروا دیا۔ جب شوکت علی ضمانت کیلئے عدالت پہنچا تو اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا کی عدالت کا احاطہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ لڑائی کے وقت سیکیورٹی اہلکار منظر سے غائب رہے اور دیگر سائلین نے فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جس کے بعد پولیس نے مشتعل فریقین کو حراست میں لے لیا۔