کراچی: اتحاد ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Last Updated On 04 September,2018 05:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اتحاد ٹاؤن میں اے وی سی سی کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، اتحاد ٹاؤن میں 3 دہشتگرد ٹھکانے لگا دیے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ سٹی کورٹ اور لیاری بائی پاس پولیس چوکی تھی اور دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے۔

شرجیل میمن کے معاملے پر ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا تحقیقاتی ٹیم نے میڈیکل رپورٹ پر شک کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا تھا چیف جسٹس کے دورے کے بعد شاپر کی منتقلی سوالیہ نشان ہے، جسے چیک نہ کرنا جیل پولیس کی کوتاہی ہے۔

اس سے قبل کراچی پولیس چیف نے سائٹ ایسوسی ایشن میں سیلف سیکیورٹی سسٹم کا افتتاح کیا۔ جہاں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے 157 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانٹیرنگ کی جائے گی۔