روسی صدر پیوٹن کے پہاڑی علاقے میں سیرسپاٹے

Last Updated On 29 August,2018 06:45 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دلچسپ مصروفیات، اپنی چھٹیاں سائبیریا کے پہاڑی علاقے میں گزاریں۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو آپ نے آئس ہاکی کھیلتے اور مچھلیاں پکڑتے تو دیکھا ہوگا، اس بار وہ چھٹیاں منانے اپنے وزیر دفاع کے ہمراہ سائبیریا کے پہاڑی علاقے پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے ہایکنگ کے ساتھ ساتھ دریائے ینیسی میں کشتی بھی چلائی۔