جنوبی کوریا: (دنیا نیوز) ایک سو چودہ سال پہلے سمندر میں ڈوبے جہاز سے ایک سو بلین پاؤنڈ کا سونا مل گیا، جنوبی کورین کمپنی نے جاپان اور روس کی جنگ کے دوران غرق ہونیوالے جہاز کا ملبہ ڈھونڈ لیا۔
برسوں کی کھوج کے بعد منزل ملنے کی خوشی کیا ہوتی ہے؟ جنوبی کورین کمپنی سے بہتر شاید کوئی نہیں بتا سکتا۔ شنل نامی کمپنی عرصہ دراز سے ایک سو چودہ برس قبل ڈوبے جہاز کی تلاش میں تھی جس میں وہ کامیاب ہوگئی ہے۔ ایک سو بلین پاؤنڈ مالیت کے تقریبا 2 سو ٹن سونے سے لدا یہ جہاز 1904 میں جاپان اور روس کی جنگ کے دوران غرق ہوا تھا۔ جہاز کا ملبہ جنوبی کورین جزیرے کے قریب سے مل گیا۔ جسے چینی، کینیڈین اور برطانوی ماہرین کی مدد سے تلاش کیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ سونے سے حاصل ہونے والے آدھا منافع روس کو دیا جائیگا جبکہ آدھے منافع سے روس شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ریلوے لائن بچھائی جائیگی۔ اس کے علاوہ میوزیم اور سیاحت کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔