لنگانہ:(ویب ڈیسک) بھارت میں خوبصورت مسکراہٹ کے لیے سرجری کراتے دولہا ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے میں واقع ڈینٹل کلینک میں پیش آیا جہاں 28سالہ لکشمی نارائن ‘مسکراہٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے آیا تھا۔
لکشمی نارائن کو ڈینٹل کلینک میں دوران سرجری آپریشن دانتوں بھرائی، دانتوں کی صفائی اور دانتوں کے درمیان خلا کو بھرنے کے طویل آپریشن کے عمل سے گزرنا تھا۔
کلینک میں آپریشن مکمل ہونےسے قبل ہی نامعلوم وجوہات کی بنا پر لکشمی نارائن کی موت واقع ہوگئی، ان کے والد نے ڈینٹل کلینک کے سرجن اور انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ بیٹے کی موت سرجری کے لیے بے ہوشی کی زیادہ مقدار لگانے سے ہوئی۔
لکشمی نارائن کی ایک ماہ بعد شادی تھی مقامی پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر ڈینٹل کلینک کے سرجن اور انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔