آندھرا پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک چار ماہ کی بچی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ندیگاما شہر سے تعلق رکھنے والی کیولیہ 120 پرندوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء کو نام سے شناخت کر لیتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیولیہ کی ماں ہیما نے اپنی بچی کی اس غیر معمولی صلاحیت کو دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز والوں کو بھیج دی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے ویڈیو کا جائزہ لیا اور پھر کیولیہ کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنے ندیگاما پہنچے، بچی کی صلاحیت سے متاثر ہو کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اُسے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔
کیولیہ کے والدین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ اپنی اولاد کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں پروان چڑھانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھرپور زندگی بسر کرنے کے قابل ہوسکیں۔