شادی تقریب میں باپ نے بیٹی کو وداع اوراسکی ماں کو الوداع کر دیا

Published On 27 November,2022 03:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مصر میں بیٹی کے شادی کے موقع پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیکر مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی۔

دوسری جانب بیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوہر اور اس کے درمیان اختلافات تھے جبکہ جولائی میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بیٹی کی شادی کی غرض سے شوہر کے گھر رک گئی تھی، بیوی نے شوہر کے رویے کو “اس کے خلاف سازش کرنے کی کوشش” قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں شوہر نے بیٹی کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ بیوی کو طلاق دینے کا اعلان بھی کر دیا۔