تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

Published On 26 November,2022 12:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چین میں ایک شخص نے ایک دن میں تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

چینی شہری ٹائن روئی نے 12 گھنٹوں میں تاش کے پتوں سے 11 فٹ 7 انچ لمبا گھر بنا ڈالا، جسے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے کم سے کم 10 منٹ تک اپنا وجود برقرار رکھنا ضروری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے ٹائن روئی نے صرف 5 گھنٹے 4 منٹ میں پورا کر لیا جس کے بعد اس ریکارڈ کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔