26 سالہ فلوسی کو دنیا کی طویل العمر بلی کا اعزاز حاصل

Published On 27 November,2022 09:50 am

لندن (دنیا نیوز) لندن کی 26 سالہ فلوسی کو دنیا کی طویل العمر بلی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

فلوسی کو اس وقت بلیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کیٹس پروٹیکشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، فلوسی کے مالکان کو مالی مشکلات درپیش تھیں جب وکٹوریا گرین کو فلوسی کی ذمہ داری سونپی گئی۔

وکٹوریا اس بلی کو لے کر بہت پُرجوش تھیں، وکٹوریا نے کہا یہ ایک اچھی ساتھی ہے اور ہماری آپس میں بہت بنتی ہے، فلوسی چند ہی ہفتوں میں اپنی 27ویں سالگرہ منائیں گی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی فلوسی کے طویل العمر ہونے کے اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا ہے۔