ہٹن میں قائم دنیا کی پتلی اور بلند ترین عمارت افتتاح کیلئے تیار

Published On 27 November,2022 12:54 pm

مین ہٹن:(ویب ڈیسک) امریکی شہرہٹن کے سینٹرل پارک میں بنائی گئی دنیا کی پتلی ترین اور فلک بوس عمارت اسٹائن وے ٹاور تکمیل کے بعد افتتاح کے لئے تیار ہے، 91 منزلہ بلند عمارت مجموعی طور پر 1428فٹ کی بلندی رکھتی ہے۔

عمارت میں 46 فل فلور اور ڈوپلیکس رہائش گاہیں ہیں۔ ڈیزائنرز کی طرف سے رواں ماہ جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے ماربل،گہرے سیاہ فولاد اور دیگر اہم اور قیمتی اجزاء سے تعمیر کیا گیا ہے عمارت کے اندر 82 فٹ وسیع سوئمنگ پول اور فرش سے چھت تک شیشوں والے کمرے بھی تیار کئےگئے ہیں۔

اسٹائن وے ٹاور میں پکاسو اور دیگر مشہور مصوروں کے اصلی فن پارے بھی نصب کئے گئے ہیں جن سے عمارت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے جبکہ فن پاروں کے فریم سونے اور چاندی سے مزین کیے گئے ہیں۔

اسٹوڈیو سوفیلڈ کے مطابق، اسٹین وے ٹاور کے اندرونی حصے نیویارک کے اس شاندار عہد کی یاد دلاتے ہیں جو انیسویں صدی کی تعمیرات میں جھلکتا تھا۔ عمارت کے اطراف کےعلاقے بھی غیر معمولی مہنگے ہیں جہاں امیر ترین شہری مقیم ہیں۔

جب رات کو مختلف زاویوں سے سٹائن ٹاور پر روشنی پڑتی ہے تو اسکا کے حسن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 1970 کے عشرے میں ہانگ کانگ میں ایسی ہی بلند عمارتیں بنائی گئی تھیں جنہیں پینسل ٹاور کا نام دیا جاتا تھا۔