پالتو کتے نے بطخ کے 15 بچوں کو گود لے لیا

Published On 07 July,2022 09:12 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک کتے نے مالک کو حیران کرتے ہوئے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا، بطخ کے بچے ماں کے غائب ہونے پر بے سہارا ہو گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماونٹ فیشے کاسل ایسکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک لاپتہ ہو گئی اور چھوٹے بچے اس انہونی پر پریشان تھے۔ یہاں اس نے بچوں کو سہارا دیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔ اگرچہ کتے کا مالک ان بطخ کے بچوں کو کھلاتا ہے لیکن کتا دن بھر ان بچوں کی حفاظت کرتا ہے تو کبھی لیٹ کر پیٹھ پر بچوں کو بٹھا لیتا ہے اور سیر بھی کرواتا ہے۔

جانوروں کے رویئے کے ماہرین کہتے ہیں کہ قدرت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھے گئے ہیں جب کتوں نے پرندوں کا ایسے خیال رکھا ہو۔