' تم بھی غلطی سے آرڈر ہوگئے تھے'، دیسی والد کا جواب توجہ کا مرکز بن گیا

Published On 06 July,2022 11:21 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) اکثر اوقات بچوں کو اپنے والدین سے کسی وجہ سے ڈانٹ پڑ جاتی ہے اور یہ کہانی گھر گھر کی کہی جائے تو بے جا نہ ہوگا، مگر یہاں ایک دلچسپ صورتحال بنی جب بھارت میں دیسی والد کے اپنے بیٹے کو واٹس ایپ پر دیئے گئے جواب نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانے کا آرڈر دیتے وقت اپنے بیٹے کے غلط ایڈریس ڈالنے کے بعد ایک دیسی والد کے دلچسپ جواب نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسے پر مجبور کردیا۔

ٹوئٹر صارف جس کا نام جیتو تھا نے آن لائن آرڈر دیتے وقت غلط ایڈریس ڈالا تھا، وہ آرڈر کے لیے رقم کی واپسی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، جب اس نے رقم کی واپسی کی خبر اپنے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کی تو اسے حیرت انگیز جواب ملا۔

جیتو نے چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا بھنا ہوا چکن کھانا چاہتا تھا لیکن اس کے بجائے روسٹ ہو گیا ہوں۔

جیتو نے اپنے فیملی واٹس ایپ گروپ میں لکھا مجھے ریفنڈ مل گیا، غلط جگہ آرڈر ہو گیا تھا۔

اس کے والد نے فوری طور پر پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا تو بھی غلطی سے ہی آرڈر ہوا تھا، لیکن مجھے تو رقم واپس نہیں ملی۔

جیتو کی ماں نے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ جواب دیتے ہوئے گفتگو میں شمولیت اختیار کی۔

گفتگو کو پڑھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین کے پیغامات کے حوالے سے تجربات شیئر کئے۔