ماہی گیر نے انتہائی نایاب نیلا لابسٹر پکڑ لیا

Published On 05 July,2022 09:49 pm

نیویارک:(ویب ڈیسک) امریکی ماہی گیر نے انتہائی نایاب نیلے رنگ کا لابسٹر پکڑ لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستہائے متحدہ میں ایک ماہی گیر لارس جوہن لارسن نے حال ہی میں ایک انتہائی نایاب نیلے رنگ کا لابسٹر پکڑا ہے، جو کہ 20 لاکھ میں سے ایک ایک ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیلے لابسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لارس جوہن لارسن نے لکھا کہ یہ نیلے رنگ کا لابسٹر کل پورٹ لینڈ کے ساحل سے پکڑا گیا تھا جبکہ پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا۔