خسرے کی وبا بے قابو ، دو روز میں 5 بچے دم توڑ گئے

Published On 17 March,2025 05:10 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) خسرے کی وبا بے قابو، دو روز میں 5 بچے دم توڑ گئے۔

ڈی ایچ او ندیم جوکھیو کے مطابق دم توڑنے والے بچوں میں امجد، شعیب، فراز، علی زمان شامل ہیں، ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے بچے بھی خسرے میں مبتلا ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ندیم جوکھیو نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کی ٹیمیں ویکسین کے لئے بھیجی ہیں، وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ بھیج دی ہے۔