محاز جنگ کے دوران یوکرینی فوجی کی ساتھی خاتون اہلکار سے شادی

Published On 08 March,2022 01:01 pm

کیف: (روزنامہ دنیا ) روسی جنگ کے دوران یوکرینی فوجی نے اپنی ساتھی اہلکار سے شادی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج کے علاقائی دفاع کی بریگیڈ 112 کی اہلکار لیسا نے اپنے ساتھی والیری سے محاذ جنگ کے دوران شادی کر لی جس کے مہمان بھی اہلکار تھے۔ جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار فوجی وردی میں ملبوس دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جب کہ دلہن کو روایتی سفید دوپٹے کی بجائے ہیلمٹ پہنایا گیا۔ شادی کی رات فوجی کیمپ میں گزارنے والی اس انوکھی جوڑی کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع گھر داری سے بھی بڑی ذمہ داری ہے۔ فرائض سے غافل نہیں ہو ں گے۔

ساتھی اہلکاروں نے بھی نوبیاہتا فوجی جوڑے کے جذبے کو سراہا، قبل ازیں 26 فروری کو بھی یوکرین میں عین اس وقت ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا جب جنگ عروج پر تھی۔