شیر دانتوں پسینہ آنے کے باوجود بطخ کے شکار میں ناکام

Published On 07 March,2022 09:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) تالاب میں تیرتی بطخ نے ایسا کھیل کھیلا کہ اسے شکار کرنے کا ارادہ رکھنے والا شیر دانتوں پسینہ آنے کے باوجود شکار میں ناکام ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر اور بطخ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تالاب میں مزے کرتی بطخ شیر کو دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے تاہم شیر جیسے ہی بطخ کی جانب قدم اٹھاتا تو بطخ تالاب میں غوطہ لگا کر غائب ہو جاتی اور دوسری جانب نکل کر شیر کو سرپرائز دیتی ہے۔

بطخ نے ایسا کئی بار کیا اور شیر بطخ کی چالاکی دیکھ کر پریشان ہوتا رہا، بطخ کی چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بطخ کو بہادر قرار دے دیا۔