پھل توڑنے کیلئے درخت پر دوڑنے والی موٹر سائیکل تیار

Published On 09 March,2022 09:33 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی کسان کی 2014 سے جاری محنت اور تحقیق رنگ لائی اور وہ بلند قامت درختوں سے پھل توڑنے والی موٹرسائیکل بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گنی بھت نامی کسان کے کھیت میں ناریل اور چھالیہ کے 60 سے 70 فٹ لمبے درخت ہیں جن پر چڑھنے کیلئے اس نے اپنے انجینئر دوست سے مل کر ایک موٹرسائیکل تیار کر لی۔

وہ کئی ناکام تجربوں اور 40 لاکھ روپے خرچ کر کے موٹرسائیکل بنانے میں کامیاب ہو گیا، گنی بھت نے موٹرسائیکل کی قیمت 62 ہزار روپے رکھی ہے جو اب ہاتھوں ہاتھ بک رہی ہے۔