امریکی ساحل پر سیکڑوں سال قدیم بحری جہاز کا ڈھانچہ برآمد

Published On 01 March,2022 12:59 pm

نارتھ کیرولینا: (روزنامہ دنیا) امریکی ساحل پر 1800 میں تیار کردہ ایک چھوٹے بحری جہاز کی باقیات ازخود نمودار ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی یہ ساحل قدیم سمندری جہازوں کی وجہ سے مشہور و مقبول مقام رہا ہے، کچھ روز قبل اسی ساحل پر 12فٹ چوڑا اور 60 فٹ طویل جہاز کا ڈھانچہ دیکھا گیا ہے جس کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پر جابجا زنگ آلود آہنی ٹکڑے لگے ہیں اور بوسیدہ لکڑی کی پٹیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں۔

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تحقیق جاری ہے لیکن ابتدائی اندازے کے مطابق یہ کوئی بڑا جہاز نہیں بلکہ ایک کشتی ہی ہے۔ بحری جہازوں کی تاریخ کے ایک ماہر کے مطابق اس کشتی کا تعلق انیسویں صدی سے ہو سکتا ہے۔ یہ جہاز درحقیقت کیپ فیئر لائف سیونگ سٹیشن سے 500 گز دور ملا ہے جو 1883 سے 1913 تک سرگرم تھا۔