اینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا

Published On 28 February,2022 10:45 am

بھوپال: (روزنامہ دنیا) بھارت میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدور کے دن پھر گئے اور وہ راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے ایک مزدور کو ہیرا مل گیا، ہیرے کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں 87 دیگر ہیرے بھی فروخت کیلئے موجود تھے۔ ہیروں کے شوقین ایک شخص نے بھٹے کے مزدور کو ملنے والے ہیرے کو ایک کروڑ 62 لاکھ میں خرید لیا۔ ہیروں کی نیلامی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے ٹیکس کاٹ کر بقیہ رقم مزدور کو دے دی جائے گی۔

بھوبال سے 380 کلو میٹر دور شہر پنا کو ہیروں کا شہر کہا جاتا ہے جہاں ہیرے مدفن ہیں اور شہریوں کو ملتے رہتے ہیں۔ اسی شہر میں ہیروں کی سب سے بڑی نیلامی بھی ہوتی ہے۔ شہر پنا کے ضلعی کلکٹر سنجے کمار مشرا نے بتایا کہ دو روزہ نیلامی میں مزدور کو ملنے والا ہیرا بھی شامل ہے۔