10 سال تک پیزا آرڈر کرنیوالا گاہک اچانک غائب ہوگیا

Published On 08 April,2021 10:03 am

نیو یارک:(روزنامہ دنیا) امریکی شہری 10 سال پیزا آرڈر کرنے کے بعد اچانک غائب ہوا تو تلاش کرنے پر انکشاف ہوا کہ اس کی زندگی خطرے میں تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کا کرک الیگزنڈر اپنی عمر کی چوتھی دہائی میں تھا جس کا پسندیدہ کھانا پیزا تھا،کرک گزشتہ 10 سال سے ایک ہی پیزا آؤٹ لیٹ سے روزانہ پیزا آرڈر کر رہا تھا، 10 سال میں پیزا شاپ کا عملہ بھی اس سے اچھی طرح واقف ہوگیا تھا۔ 10 سال بعد ایک دن اچانک کرک کا پیزا آرڈر غائب ہوگیا، پیزا شاپ کے عملے کیلئے یہ حیران کن بات تھی ۔پیزا شاپ کے عملے نے وقت ضائع کئے بغیر فوری طور پر 911 کو کال کی مقامی پولیس اہلکار کرک کے گھر پہنچے تو کرک فرش پر نیم جان حالت میں موجود تھا، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کرک کو فالج کا دورہ پڑا تھا اور وہ اپنی کوئی بھی مدد کرنے سے قاصر تھا، ہسپتال میں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں چند گھنٹوں میں اس کی حالت مستحکم ہوگئی۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر صرف ایک اور روز کی تاخیر ہوتی تو کرک مر چکا ہوتا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے