ایک ہی فلم 191مرتبہ سینما میں دیکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ

Published On 01 April,2021 10:37 am

فلوریڈا:(روزنامہ دنیا) امریکی باشندے نے ایک ہی فلم 191 مرتبہ سینما میں دیکھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہےجس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریمیرو ایلانِس نے ایوینجرز، اِنفِنٹی وار 191 مرتبہ دیکھی ہے جس کیلئے وہ ہر بار تھیٹر گئے ہیں۔ 33 سالہ ریمیرو فلوریڈا میں رہتے ہیں اور مارول سیریز کے غیرمعمولی مداح ہیں۔ چند دنوں قبل انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سند بھی موصول ہوچکی ہے ۔ اس طرح وہ کسی فلم کو سینما میں سب سے زیادہ دیکھنے والے شخص بھی ہیں۔اس کیلئے انہوں نے نجی زندگی اور کام کے اوقات کے درمیان سے وقت نکالا تاکہ وقت پر سینما پہنچ سکیں۔

اس اعزاز پر ریمیرو نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ سینما کے عملے کا شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔اس دوران وہ ہر بار سینما جاتے رہے اور وہاں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے رہے ۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے