بچے کے کھلونے سے 14 سانپ نکل آئے، خوفناک منظر

Published On 17 March,2021 08:49 am

نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارت میں ایک گھر میں بچے کے کھلونے سے 14 سانپ نکل آئے جنہوں نے پورے محلے کو خوفزدہ کردیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک واقعہ ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں سریندر نامی شخص کو اپنے گھر کے بیڈ روم میں 14 سانپ نظر آئے ۔ بیڈ روم میں بچوں کے کھیلنے کا ایک کھلونا رکھا تھا، صفائی کے دوران اس کھلونے کو ہٹایا گیا تو وہاں سے ایک سانپ کا بچہ نکلا۔بعد ازاں ایک ایک کر کے اس میں سے 14 سانپ نکلے جنہیں دیکھ کر گھر والوں کی سٹی گم ہوگئی ۔

سانپوں کا ڈھیر نکلنے پر پڑوسی بھی خوفزدہ تھے ۔سریندر کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی علم نہیں کہ یہ سانپ کس طرح گھر میں داخل ہوئے ، انہوں نے متعدد بار حکام کو اس حوالے سے اطلاع دی لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر ان کو ہمسایوں کی مدد سے سانپوں کو خود ہی مارنا پڑا۔