دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے: کامران خان ٹیسوری

Published On 10 October,2024 06:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ملک میں دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے۔

ذہنی صحت کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ذہنی صحت کی سہولیات بڑھانے، مریضوں کی رسائی کے لئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 10 اکتوبر: ذہنی صحت کا عالمی دن

انہوں نے کہا کہ انفرادی واجتماعی کوششوں کے ذریعے ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل یقینی ہے، دنیا کی تقریباً 60 فیصد آبادی افرادی قوت میں شامل ہے، کام کی جگہ پر دماغی صحت پر توجہ دینا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دماغی صحت کی تعلیم کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تربیتی نصاب میں شامل کرنا خوش آئند ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے