ایم کیو ایم پاکستان میں اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان

Published On 09 October,2024 10:04 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ایم کیوایم پاکستان میں اختلاف کی خبروں پر ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کی وضاحت سامنے آگئی۔

ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے پارٹی میں اختلاف کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم میں کسی قسم کاکوئی اختلاف موجود نہیں ہے، کارکنان اور عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہر گزرتے دن کےساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے، صحافتی اداروں سےدرخواست ہے ذمہ داری کامظاہرہ کریں اور بغیر تصدیق خبروں کو نشر کرنے سےگریز کریں۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے