ڈین ٹو وائرس کی تصدیق، راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ

Published On 09 October,2024 08:14 pm

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تصدیق کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈینگی سے زیادہ متاثرہ علاقے چک جلال الدین، کوٹھہ کلاں اور پوٹھوہار ٹاؤن ہیں اور ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ڈینگی کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈین ٹو ڈینگی کا وائرس زیادہ خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے ڈینگی کےخاتمے کیلئے ضروری اقدامات کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 143 کیس میں سے 131 کیس راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے