نسل ناپید: ایشیا میں صرف ایک ملائین تاپیر باقی رہ گیا

Published On 22 November,2020 06:49 pm

کوالالمپور: (نیٹ نیوز) ملائین تاپیر نامی جانورنسلی اعتبار سے گھوڑے اور دریائی گھوڑے کی جسامت سے زیادہ قریب ہے او ر اس کے منہ پر ہاتھی جیسی سونڈ کا بھی گمان ہوتا ہے یہ جانورایشیا میں ناپید ہوچکاہے اور اب صرف ایک نر ملائین تاپیر ملائیشیا میں موجود ہے۔

قبل ازیں یہ لاؤس، کمبوڈیا، انڈونیشیا ، ملائیشیا ، برما اور تھائی لینڈ میں وافرمقدار میں پایاجاتاتھاتاہم شکاریوں کی نسل کشی کی عادت نے اس جانور کی بقا کو داؤ پر لگا دیا اور یہ آہستہ آہستہ زمین سے ناپید ہوتا جا رہا ہے۔ ملائین تاپیر گھنے اور برساتی جنگلوں میں رہتا ہے جہاں اس کی خوراک آسانی دستیاب ہو جائے۔

یہ بنیادی طور پر گھاس خور جانور ہے۔ یہ 130 مختلف اقسام کے پودے اور درختوں کے پتے کھا کر گزارہ کرتا ہے۔ تاپیر کی جسمانی لمبائی 8 فٹ تک بڑھ سکتی ہے جبکہ اس کی دم مزید 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

عام طور پر اس کا وزن320 کلو گرام تک بڑھ سکتا ہے تاہم کچھ ملائین تاپیروں کا وزن 540 کلو تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ 2 سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بریڈنگ کرتے ہیں اوربچے کی پیدائش 395 دن بعد ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت 6 سے 7 کلو کا ہوتا ہے۔ یہ جانور 3 سال کی عمر میں بلوغت کو پہنچتا ہے۔