سیالکوٹ: محبوبہ سے ملنے کیلئے آنیوالا برقع پوش نوجوان پکڑا گیا

Last Updated On 12 November,2018 07:50 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) بھیس بدل کر محبوبہ سے ملنے کے لئے آنے والا برقع پوش نوجوان سول ہسپتال سے پکڑا گیا۔ سیکیورٹی عملے نے پولیس کے حوالے کر دیا۔

بن پھاٹک کے رہائشی محمد ارسلان کی فون پر ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی۔راہ و رسم بڑھے تو دل کے ہاتھوں مجبورارسلان نے برقع اوڑھ لیا اور اپنی محبوبہ سے ملنے سول ہسپتال جا پہنچا۔ ارسلان خواتین کی لائن کھڑا ہوا تو کچھ خواتین نے شک گزرنے پر سیکیورٹی کو اطلاع دی۔

سیکورٹی اہلکاروں نے جب چیک کیا تو برقع پوش نوجوان نکل آیا۔ جس پر اسے تھانہ رنگپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے جب تفتیش تو اشکبار نوجوان نے ہچکیاں لیتے ہوئے بتایا وہ تو اپنی ہونے والی بیگم سے ملنے آیا تھا۔