چینی لڑکے نے چند سیکنڈوں میں ریوبک کیوب حل کر دیا

Last Updated On 09 November,2018 02:49 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں ہونے والے مقابلے میں ایک با صلاحیت لڑکے نے لمحوں میں مشکل ترین ریوبک کیوب کو حل کر تے ہوئے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

کیوجیانیو نامی بارہ سالہ چینی لڑکے نے 15.84 سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں میں ریوبک کیوب حل کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا۔ اپنی ذہانت کی بدولت ریوبک کیوب کو صرف لمحوں میں حل کرنیوالے لڑکے نے اس سے قبل بھی کئی کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔

واضح رہے ریوبک کیوب حل کرنا ہر شخص کے بس کی بات نہیں، ذہین افراد بھی ریوبک کیوب کو حل کرنے میں اچھا خاصا وقت صرف کر دیتے ہیں۔