'انسان اپنے ہی سیارے کے لیے خطرہ'

Last Updated On 09 November,2018 06:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بانوے سالہ برطانوی براڈکاسٹر سر ڈیوڈ ایٹنبرا (David Attenborough ) نے قدرت کی بنائی گئی مخلوق اور نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔ آٹھ سیریز پر مشتمل فلم our planet میں بتایا گیا ہے کہ انسان نیچر کو کیسے نقصان پہنچا رہا ہے۔ بلاک بسٹر سیریز بنانے میں ساٹھ سال کا عرصہ لگا۔

سر David Attenborough نے خبردار کیا ہے کہ انسان اپنے ہی سیارے کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ our planet میں اسی خطرے سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

آٹھ سیریز پر مشتمل Our Planet کو 6 سو اہلکاروں نے 3500 روز تک 50 ممالک میں فلمایا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور نیٹ فلکس Netflix کے تعاون سے بننے والی سیریز Our Planet کا پریمئیر پانچ اپریل کو ہو گا۔

92سالہ برطانوی شہری سر ڈیوڈ نے 60 سال تک بی بی سی کےساتھ کام کیا۔ وہ زمین کو بچانے کے لیے پلاسٹک کا بائیکاٹ کرنے کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔